• news

منی پور: تشدد ،جلائو گھیرائو کیخلاف بھارتی خواتین کی مشعل بردار ریلی، وزیر اعلیٰ کیخلاف نعرے

امپھال(کے پی آئی)بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور جلائو گھیرائو کے خلاف راجدھانی امپھال میںخواتین نے مشعل بردار ریلی نکالی۔ خواتین نے ریاست کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف بھی مارچ کیا۔ میرا پائبی ''نامی تنظیم سے وابستہ یہ احتجاجی خواتین مالوم ، کیشمپت اور کواکیتھیل علاقوں سے آئی تھیں۔ انہوںنے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں بھی گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔احتجاجی خواتین نے مورہ اور منی پور کے دیگر علاقوں میں ہونے والے تشدد کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ مورہ قصبے میں مسلح افراد کی طرف ایک پولیس چوکی پر حالیہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ منی پور میں گزشتہ برس تین مئی سے میتی(ہندو) اور کوکی(عیسائی)قبائل کے مابین تشدد کا سلسلہ چلا رہا ہے۔ تشدد کے واقعات میں ا ب تک2سو کے لگ بھگ لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھرہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن