گوجرانوالہ‘فیروزوالہ‘ پولیس مقابلوں میں3ڈاکو ہلاک‘دو شہری زخمی
گوجرانوالہ‘فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار ) پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک اور 2شہری زخمی ہوگیاکوٹلی صابو کے قریب تھانہ کینٹ پولیس کا سامنا ہو جانے پر ڈاکو نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ‘اس دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے‘جبکہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ‘ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی شدید زخمی ہو گیا‘مرنے والے ڈاکووں کی شناخت شفیق احمد اور آصف کے نام سے ہوئی ۔ ایک راہگیر شمشاد احمد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔