• news

فیروزوالہ میں فیکٹری میں آتشزدگی ‘2مزدور زخمی

  فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر واقع آبادی چک نمبر 45 کالا شاہ کاکو کے قریب غیر قانونی طور پر چلنے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکوں کے بعد آگ پھیل گئی اور آتشزدگی کے دوران 2 مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ‘جس سے وہاں پڑا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا کالا تیل اور ٹائروں کے ذخائر جل گئے اس فیکٹری میں محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسروں کی مبینہ طور پر عدم توجہی کی بنا پر پرانے ٹائروں کو جلا کر کالا تیل تیار کیا جاتا ہے جہاں پر گزشتہ شام بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے اگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورکالے تیل کے ڈرمزخوفناک دھماکوں کے ساتھ پھٹتے رہے جس کی اطلاع پا کر پولیس کے علاوہ ریسکیو کی ٹیم میں بھی وہاں پہنچ گئیں اور چار فائر فائٹنگ گاڑیوں کی مدد سے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اگ پر قابو پایا گیا جس کے بعد رات گئے تک کولنگ کا عمل جاری تھا فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران 2 مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی۔

ای پیپر-دی نیشن