• news

پیپلزیوتھ‘پی ایس ایف کے زیر اہتمام فیروز پورروڈ پرموٹر سائیکل ریلی

لاہور(نامہ نگار)پیپلزیوتھ اور پی ایس ایف کے زیر اہتمام موٹر سائیکل ریلی پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے کرکٹ گراؤنڈ ٹاؤن شپ تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے’’وزیر اعظم بلاول ‘‘،’’ نعرہ بھٹو‘‘کے نعرے لگائے۔ریلی کی قیادت سینٹر سحر کامران،نیلم جبار،نایاب جان، یاسر بارا ،سبط حسن ،قمر خان،شعیب جعفری، رانا ذوالفقار، انجینئر وقار سلہری کر یے تھے۔موٹر سائیکل ریلی کیساتھ پارٹی ترانوں اور جھنڈوں کی بھر مار تھی۔ریلی میں شریک نوجوانوں کا جوش و ولولہ دیکھنے کے قابل تھا۔موٹر سائیکل ریلی فیروزپور روڈ سے مزنگ،جیل روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ،کلمہ چوک فیروز پور روڈ،چونگی امر سدھو،قینچی، پیکو روڈ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کرکٹ گراؤنڈ ٹاؤن شپ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن