• news

سیکرٹری معدنیات کی زیر صدارت اجلاس، اقدامات کا جائزہ

لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری معدنیات پنجاب بابر امان بابر کی زیر صدارت محکمے کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایک سال کے دوران کئے گئے اقدامات اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ معدنیات کے ذیلی اداروں کے 1500 افیسرز اور افیشلز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر گزشتہ ایک سال میں لیے گئے نئے اقدامات اور اچیومنٹس پر غور کیا گیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی، وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد اور چیف سیکرٹری پنجاب کے گزشتہ ایک سال کے دوران گاہے بگاہے احکامات پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا  محکمہ معدنیات نے اپنے ریونیو ہدف سے 19 فیصد زائد محصولات اکٹھے کئے۔ رواں سال گزشتہ مالی سال سے دگنا ریونیو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے 3 سال کیلئے 150 ارب روپے کا ریونیو پلان بنا لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن