• news

 سرکاری جامعات کے مثبت تاثر کے فروغ کیلئے سینئر ماہرین پر مشتمل8 رکنی کمیٹی تشکیل 

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) ڈیجیٹل میڈیا پر سرکاری جامعات کے مثبت تاثر کے فروغ کیلئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے تعلقات عامہ کے سینئر ماہرین پر مشتمل8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ جس کا چیئرمین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈاکٹر تنویر قاسم کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ کمیٹی جامعات کے شعبہ تعلقات عامہ کی بہتری کی حکمت عملی وضع کرے گی۔ کمیٹی میں جامعات کے تعلقات عامہ کے سینئر افسران شامل کیے گئے ہیں۔ کمیٹی میں ڈاکٹر اکمل سومرو ، ڈاکٹر بریر ہ  بختاور،ڈاکٹر خرم شہزاد، محمد عثمان، شہزاد خالد، مصدق سلطان اورنعیمہ بھٹی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن