الحمراء میلوڈیز کا نیا ایڈیشن ابھرتے نوجوان گلوکار زمان عباس کے نام رہا
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں ادبی وثقافتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ ہر روز نت نئے پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں عوام کو شاندار کلچرل پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء میلوڈیز کے نئے ایڈیشن کے حوالے سے کیا۔ الحمراء میلوڈیز کا نیا ایڈیشن ابھرتے نوجوان گلوکار زمان عباس(لونے والا) کے نام رہا۔ پروگرام کی ابتداء سمر عباس نے اک تارا بجا کے کیا۔سر سنگیت، سرگم کے ملاپ نے سرد شام کا مزا دوبالا کر دیا۔