• news

سینئر صحافی پروین خان انتقال کر گئیں سپرد خاک،وزیراطلاعات کی تعزیت

لاہور( لیڈی رپورٹر ) سینئر صحافی و لاہور پریس کلب کی سینئر کونسل ممبر پروین خان گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ انہیں گول باغ دھرم پورہ میں نماز جنازہ کے بعد میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پروین خان 2001 ء ، 2004 ء اور 2005 ء میں 3 مرتبہ پریس کلب گورننگ باڈی کی رکن رہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے صحافی پروین خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروین خان کی صحافت کے شعبے میں خدمات پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔                              

ای پیپر-دی نیشن