الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام لاہور میں غزہ بازارکا انعقاد
لاہور(لیڈی رپورٹر ) الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کے زیراہتمام لاہور میں غزہ بازارکا انعقادکیا گیاجس کامقصدغزہ متاثرین سے اظہار یکجہتی اوران کیلئے عطیات اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مصنوعات کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات کی ترویج کرنا تھا۔ اس حوالے سے الخدمت کے تحت غزہ بازار میں لگائے گئے۔ سٹالزسے حاصل ہونیو الی آمدنی بھی غزہ متاثرین کیلئے عطیہ کی گئی۔ الخدمت غزہ بازار میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن، کلثوم رانجھا صدر الخدمت ویمن ونگ ، سرپرست الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ ڈاکٹر حمیراطارق اور ربیعہ طارق، عظمی عمران،سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔