منشیات ڈیلر گرفتار‘ 10 کلو 600 گرام چرس برآمد
لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ پولیس نے بین الاضلاعی منشیات ڈیلر راشد کو گرفتارکر کے کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ملزم نے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔