• news

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر‘اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر ہے، انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرزسر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چند ارب ڈالر قرض لینے کی وجہ سے ہم اپنی مرضی کی پالیسیاں بھی نہیں بنا سکتے‘ ہر شعبہ مشکلات سے دوچار ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ چھوٹا تاجر اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتا‘ رہی سہی کسر مہنگے یوٹیلٹی بلز نے نکال دی ہے۔ اشرف بھٹی نے کہا ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیوں ہم خطے کے تمام ممالک میں سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن