لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ
لاہور (نیوز رپورٹر )آئی آر ایم این سی ایچ اور یونیسیف کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی / سر گنگا رام ہسپتال کے شعبہ پریوینٹیو پیڈی ایٹرکس میں ڈاکٹر رمیزہ کلیم کی زیرِ نگرانی کمیونیٹی آئی ایم این سی آئی اور کونسلنگ کارڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرزکیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا شعبہ صحت سے متعلق پیغامات کی عام آدمی تک رسائی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر نورین اکمل، ایم ایس ڈاکٹر سہیل ارشد، ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسیف ڈاکٹر سائرہ خان ، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پروفیسر فوزیہ حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر قاضی ممتاز اور ڈاکٹر رحمان سلیمان نے بطور ٹرینرز خدمات سرانجام دیں۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد بیمار نومولود بچوں میں بروقت تشخیص اور بروقت مرکزِ صحت پر ریفرل کرنا تھاتا کہ نومولود بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات میں کمی لائی جا سکے۔