• news

ترازو بہترین چوائس‘عوام کا ووٹ کرپشن کرنے والوں کو نہیں جائیگا:لیاقت بلوچ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی، این اے 123، 128 سے امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست کی بربادی اور ملک و مِلت پر انتقامی سیاست، دھڑے بازی، کے ذمہ دار پی پی پی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی ہیں۔ اب ووٹرز باشعور اور بیدار ہوچکے ہیں، ملک و ملت کی تباہی کی ذمہ دار نام نہاد پارٹیوں کو کبھی آگے آنے نہیں دیں گے۔  عوام کا ووٹ سودی نظام کے محافظوں، کرپشن، نااہلی کے ذمہ داروں کے حق میں نہیں جائے گا۔ جماعت اسلامی ووٹرز کیلئے بہترین چوائس ہے۔ ترازو نشان قومی امن، استحکام، خوشحالی اور آئین و قانون کی حکمرانی کا نشان ہے۔ لیاقت بلوچ نے خواتین، یوتھ، علماء  کے اجتماعات اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ہی  پاکستان کو اسلامی خوشحال ملک بنائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن