• news

امید ہے کے ای یو عالمی سطح پر تحقیق و تعلیم کا ایک اہم مرکز بنے گی ، جسٹس محمد امیر بھٹی

لاہور (نیوز رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پنجاب بھر سے ٹاپ میرٹ پر آئے طلبا و طالبات کے اعزاز میں وائٹ کوٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ اس موقع پر جسٹس شہرام سرورچوہدری، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی ،فیکلٹی ممبران طلبا و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے طلبہ سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کو اعلیٰ طبی مہارتوں کے علاوہ اخلاقیات، انسانی ہمدردی جیسے بنیادی اصول سیکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ امید ہے آمدہ سالوں میں، کے ای یو قومی نہیں بلکہ عالمی سطح پر طبی تحقیق و تعلیم کا اہم مرکز بنے گی۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا اس سال بھی پنجاب بھر سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 325 طلباو طالبات کا میرٹ پہلے نمبر پر رہا ۔

ای پیپر-دی نیشن