ہائیکورٹ:لاہور بورڈ کے لارنس روڈ پر امتحانی سنٹر فعال نہ کرنے کیخلاف درخواست ،سیکرٹری بورڈ سے جواب طلب
لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور بورڈ کا لارنس روڈ پر امتحانی سنٹر فعال نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لاہور بورڈ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ درخواستگزار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نہم اور دہم کلاس کے امتحانات مارچ میں شروع ہو رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود بورڈ انتظامیہ امتحانی سنٹر کو فعال نہیں کر رہی۔ عدالت نے دائر درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ہمراہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے دائر دونوں درخواستوں پر نگران پنجاب حکومت اور بورڈ انتظامیہ سے جواب کر لیا۔