کینیڈا: دنیا کے سب سے بڑے قدرتی آئس اسکیٹنگ ایریا کو دوبارہ کھول دیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل کیپٹل کمیشن کا کہنا ہے کہ کینیڈا کا مشہور رائیڈو کینال سکیٹ وے جو کہ دنیا کا سب سے بڑا قدرتی آئس سکیٹنگ رنک (ایریا) ہے، اسے 2 سالوں میں پہلی بار اتوار کی صبح سکیٹنگ کیلئے کھول دیا گیا ہے۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں میں واقع 7.8 کلومیٹر (4.9 میل) طویل رائیڈو کینال سکیٹ وے کو پہلی بار 50 سال قبل کھولا گیا تھا۔ یہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کا حصہ ہے۔