(ن) لیگ کے امیدوار واضح برتری سے جیتیں گے:نزہت صادق
سرگودھا (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الیکشن میں واضح برتری سے کامیاب ہونگے اور اپنے قائد میاں نواز شریف کی 3 فروری کو سرگودھا آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا جس کیلئے خواتین ونگ یوتھ کے شانہ بشانہ گھروں سے نکل کر بھرپور رابطہ مہم میں سرگرم عمل ہے۔مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر وسینیٹر نزہت صادق،سرگودھاکی ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر سٹی صدر فریحہ اعجاز چیمہ، نائب صدر راشدہ پروین، ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو سٹی جنرل سیکرٹری عفت سلطانہ اور دیگر نے خواتین ونگ کے سیکرٹریت پر خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد پارٹی میاں نواز شریف کی 3 فروری کو سرگودھا آمد پر خواتین ونگ والہانہ استقبال کرتے ہوئے جلسہ میں شرکت کرئے گا اور پارٹی امیدواروں کی الیکشن میں واضع برتری سے میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو کر اپنے ترقی کے مشن کو پھر سے شروع کریں گے جس کے لئے خواتین اپنے یوتھ کے شانہ بشانہ عوام رابطہ مہم میں سرگرم عمل ہیں ہم ثابت کریں گے کہ انتخابی کنویسنگ میں خواتین مردوں کا ہراول دستہ ہوں گئیں۔