سرگودھا:جمعیت اہل حدیث کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات
سرگودھا (نمائندہ خصوصی)ملک میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالہ سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کی تحصیلوں کے ذمہ داران کیساتھ مرکزی جمعیت الحدیث کے چیئرمین سیاسی امور کمیٹی سرگودھا ڈویژن امیر افضل اعوان اور ضلعی چیئرمین میاں طاہر محمود کی خصوصی ملاقات، الیکشن کے حوالہ سے لائحہ عمل کی تشکیل، ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، اس موقع پر چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی سرگودھا سعید اختر کوہلی، چیئرمین تحصیل کوٹ مومن عبدالمجید یزدانی ،چیئرمین تحصیل سرگودھامحمد عارف،تحصیل شاہپور کے چیئرمین فاروق توحیدی، تحصیل سلانوالی کے چیئرمین اسماعیل ملک، تحصیل ساہیوال کے چیئرمین مولانا عبدالوحید فاروقی،تحصیل بھلوال کے چیئرمین مولانا سیف اللہ کمیرپوری اور تحصیل بھیرہ کے چیئرمین شیخ عبدالماجد و دیگر سے مشاورت کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر افضل اعوان نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث نے ہمیشہ ملک کے وسیع تر مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے حقیقی اقدامات فروغ دیئے اور ذاتی مفادات کے بجائے عوام کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی۔