نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا:بیگم طلعت
وزیرآباد(نا مہ نگار) نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف کو پاکستان کی سیاست سے باہر کرنیوالے آج خود ملکی سیاست سے باہر ہو چکے ہیں اور تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ نے یوسی دھونکل میں الیکشن کمپین کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ۔اس موقع پر وہاج شوکت چیمہ،ضلعی صدر خواتین ونگ ڈاکٹر فرح ادیاب گوندل ،محمد نعیم بٹ ،محمد اصغر ہنجراء ودیگر بھی موجود تھے ۔