مسلم لیگ ن 8 فروری کو پر امن الیکشن چاہتی ہے:خواجہ رضوان
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار پی پی 117 خواجہ رضوان احمد نے کہاکہ ن لیگ آٹھ فروری کو پر امن اور شفاف الیکشن چاہتی ہے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی ضرورت نہیںتحریک انصاف کے سابق وزیر ہوں یا کوئی اور انصافی جنہوں نے نو مئی کے المناک سانحہ میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہیں اپنا کیا ہوا بھگتنا ہوگا بلے کا نشان تحریک انصاف سے واپس ہونا نیازی کے حواریوں کیلئے بہت بڑا آفٹر شاک ہے۔