عوام سرمایہ دار ٹولے سے تنگ آچکے ہیں: رانا عمران
ڈسکہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی حلقہ پی پی51ڈسکہ کے امیدوار رانا عمران خان نے کہا ہے عوام سرمایہ دار ٹولے سے تنگ آچکے ہیں پیپلز پارٹی پارٹی منشور مقبول عوامی کی حمایت سے حکومت بنائینگے،پیپلز پارٹی عوام کی مقبول ترین سیاسی جمہوری پارٹی ہے جو جب بھی اقتدار میں آئی ملکی ترقی خوشحالی اور عوامی مفادات کو ترجیح دی، موجودہ انتخابات میں بھی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دیئے گئے منشور کو پذیرائی مل رہی ہے جس سے ثابت ہورہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر ووٹوں کی اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی انہوں نے کہا عوام نے سرمایہ دار اور جاگیردار ٹولے کو کئی بار آزمانے کے بعد سمجھ لیا ہے پیپلز پارٹی ہی مسائل حل کر سکتی پیپلز پارٹی ہی جمہوری جماعت کا اعزاز رکھنے والی پارٹی ہے، بھٹو فیملی نے اپنا خون دیکر وطن عزیز میں جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے جس کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔