• news

تاجر برادری طفیل جٹ،حنیف جٹ کیساتھ کھڑی ہے:حافظ محمد بلال

کسووال(نامہ نگار) صدر مرکزی انجمن تاجراں حافظ محمد بلال کا کہنا ہیپاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے دلوں میں بستی ہے، آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت بنائے گی، جتنے عوامی فلاحی اور ترقیاتی کام (ن) لیگ کے ادوار میں ہوئے وہ آج تک کوئی سیاسی پارٹی نہیں کروا سکی۔   پاکستان کی عوام بہت باشعور ہے انتخابات میں عوام نااہلوں کے اب دوبارہ جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ پوری تاجر برادری امیدوار ایم این اے 143 چوہدری محمد طفیل جٹ اور امیدوار ایم پی اے 203 چوہدری محمد حنیف جٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن