• news

امریکہ: ٹیکساس کے گھر میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک، 2زخمی

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر  پر  فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ہیرس کائونٹی شیریف ای ڈی گونزالیز کے حوالے سے بتایا کہ ہیوسٹن کے مضافاتی شہر کیٹی میں  ایک  گھر میں تقریبا 10 سے 20  افراد جمع تھے   جنہوں نے  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ  شروع کر دی جس کے نتیجے میں  ایک خاتون سمیت 3افراد ہلاک جبکہ  2زخمی ہوگئے ۔ امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو   ہسپتال منتقل کر دیا  ہے۔ پولیس نے  واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن