انٹر بنک میں ڈالر25پیسے سستا‘ سونے کی قیمت میں 600روپے تولہ کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر25پیسے کی کمی سے280 روپے رہی ۔ پیرکو24 قیراط سونے کی قیمت 600روپے تولہ گھٹ کر 2لاکھ14ہزار700روپے رہ گئی۔