پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لالچ میں اپنوں نے خاندان کی وحدت کو توڑا ‘سالک حسین
گجرات(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق وفاقی وزیر وامیدوارقومی وصوبائی اسمبلی این اے64،پی پی32چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ ہمارے خاندان میں آج آپس میں ہی ایک دوسرے کامقابلہ ہے ہم شروع دن سے ہی مسلم لیگ میں تھے اوراس کے ساتھ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کے ووٹوں کی لالچ میں کچھ ہمارے اپنوں نے خاندان کی وحدت کو توڑا وہ گزشتہ روز سابق نائب ناظم مرزا عطاء محمد اورانکے صاحبزادوں کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے پرتکلف ظہرانے میں معززین علاقہ سے خطاب کررہے تھے چوہدری سالک حسین نے کہاکہ ہمارے خاندانی کی پہچان شرافت اورترقی تھی ہماری پہچان ترقی ہے ہم اپنے نظریات پرقائم ہیں پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نے ہمیں چھوڑا لیکن کسی پاپولرلیڈرکے ساتھ لگنے سے کیا گناہ معاف ہوجائیں گے مرزا عطا محمد اوراحباب کے مشکورہیں جنہوںنے بے لوث غیرمشروط ہماری حمایت کی میں چاہتاہوں کہ اپنے والد کی طرح ڈائریکٹ اپنے ساتھیوں سے رابطہ رکھوں ہمارے درمیان کوئی سیکرٹری یا دیوارحائل نہ ہو اہل گجرات سے براہ راست رابطہ رکھناچاہتے ہیں ہماری سیاست کامقصد لوگوں کی خدمت ہے۔