• news

شیخوپورہ میں آئی پی پی کے اقبال گوپے نے جاوید لطیف کی حمایت کردی

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر چودھری محمداقبال گوپے رانے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری معظم علی مٹھو گجر اوردیگرساتھیوں سمیت سابق وفاقی وزیر وامیدوار حلقہ این اے 115 میاں جاوید لطیف اور امیدوار حلقہ پی پی 141 میاں امجدلطیف کی حمایت کا اعلان کردیا چودھری محمداقبال گوپے را کی رہائشگاہ پر تقریب کے دوران میاں جاوید لطیف ، میاں امجد لطیف کی بھرپور کامیابی کیلئے حلقہ کے تمام یونین کونسلز اور وارڈز میں بھرپور کمپین کرنے کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر استحکام پاکستان پارٹی چودھری محمداقبال گوپے را نے کہاکہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات پاکستان کی سیاسی تاریخ تبدیل کرنے کیساتھ ساتھ ملک وقوم کیلئے بھی اہمیت کے حامل ہیں استحکام پاکستان پارٹی کا مسلم لیگ(ن) کیساتھ اتحاد کی بناء پر میاںبرادران کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری ‘ عوامی ترقی اور شہر شیخوپورہ کی تعمیر وترقی کیلئے جاوید لطیف اور میاں امجد لطیف کی کامیابی بہت ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن