• news

نواز شریف کے بغیر ملک کو اندھیروں سے نہیں نکالا جا سکتا :عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرو سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بغیر ملک کو اندھیروں سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، نواز شریف پر عوام بھرپور اعتماد رکھتی ہے وہ ہی مسائل زدہ عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتے ہیں، عوام آخری امید سمجھ کر نواز شریف کو دیکھ رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرے گی نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم منتخب ہوں گے جس کے بعد ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے مہنگائی کا خاتمہ کیا اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی، ملک کے لوڈشیڈنگ اور بدامنی کا خاتمہ بھی میاں نواز شریف ہی کا کریڈٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن