• news

نیت نیک ہو تو مسائل حل کرنا مشکل نہیں: عبدالعلیم خان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے117 میں انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کے مسائل حل کریں گے اور قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ عبدالعلیم خان کا شاہدرہ میں شاندار استقبال ہوا، روائتی پگڑیاں پہنائی گئیں،گلدستے پیش کئے، انہوں نے کہا کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی دینا اور موٹر سائیکل سواروں کو نصف قیمت پر پٹرول کی فراہمی ممکن ہے۔ اسی طرح کسانوں کو بھی مفت سولر ٹیوب ویل دیے جا سکتے ہیں۔ اگر نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو موجودہ مسائل کو حل کرنا کوئی مشکل نہیں۔ پی پی145سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی سمیع خان نے عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کیا۔ مختلف رہنماؤں نے عبدالعلیم خان، سمیع اللہ خان اور غزالی سمیت بٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن