پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ امیدوار کھڑے کئے
اسلام آباد ( عترت جعفری ) قومی انتخابات میں قومی اسمبلی کے کل 266 حلقوں کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی نے کھڑے کیے ہیں، قومی اسمبلی کے 251 حلقوں پر پاکستان کے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار براہ راست الیکشن لڑ رہے ہیں، باقی رہ جانے والے 16 حلقوں میں کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے اور جبکہ کچھ حلقے ایسے ہیں جن پر پارٹی کا امیدوار موجود نہیں، ان میں سے کراچی کے ایک اہم حلقے میں شاہ اویس نورانی پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ ہیں، سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 نشستوں میں سے59 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار موجود ہیں، سینٹرل پنجاب کے 32 حلقوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار موجود ہیں، بلوچستان کے 12 حلقوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار موجود ہیں، کے پی کے میں 20 نشستوں سے زائد حلقوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار موجود ہیں، قومی اسمبلی کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون کے براہ راست امیدواروں کی تعداد 210 سے بتائی گئی ہے، مسلم لیگ نون نے کچھ جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے باعث نشستوں کو خالی چھوڑا ہے، ہم کافی تضاد ایسے حلقوں کے بھی ہے جہاں پر پھر مسلم لیگ نون نے نہ کوئی ایڈجسٹمنٹ کیا ہے نہ اتحاد میں ہے تاہم پارٹی کا امیدوار موجود نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری جنرل سینٹر تاج حیدر نے رابطہ پر بتایا کہ پاکستان ال پاکستان بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اس کے۔ بر عکس مسلم لیگ نون کی توجہ صرف پنجاب پر مرکوز ہے، انہوں نے کہا کہ بے اس پارٹی اپنے منشور کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے جس کی 120 صفحات مشتمل دستاویز تیار ہے، کے نکات کو ہی دس نکاتی پروگرام کی صورت میں عوام کے سامنے لایا گیا ہے، پارٹی نے انرجی سیکٹر ،نجکاری اور معاشی مسائل کے حوالے سے اپنے ہوم ورک کو مکمل کیا ہوا ہے، ہمیں پنجاب میں بہت اچھے نتائج ملنے کی توقع ہے۔