عام انتخابات ‘ 30ہزار سے زائد افسر‘ اہلکارلاہور میں ڈیوٹی دینگے
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024ء کے پْرامن انعقاداور عوامی سکیورٹی کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔صوبائی دارالحکومت میں 30ہزار سے زائد افسران و اہلکاران 4354پولنگ سٹیشنزکی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہور میں مجموعی طورپر6858095ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ پولنگ ڈے پر4ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گی۔ریزروفورس کے جوان لاہور پولیس کی معاونت کیلئے موجو د ہوں گے جبکہ ویجیلنس ٹیمیں الیکشن ڈے پر سکیورٹی انتظامات کی خصوصی نگرانی کریں گی۔