حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ایس اوپیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ضلعی انتظامیہ کی مدد سے حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ پْرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے ریٹائرڈ پولیس و فوجی ملازمین اوررضا کاروں کی مدد لی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے تمام ڈویژنز میں الیکشن کنٹرول روم قائم،24گھنٹے فعال رکھنے اورمانیٹرنگ اینڈ ویجی لینس سسٹم بنانے کی ہدایت کی۔ الیکشن ڈیوٹی کیلئے مرد و خواتین سکاؤٹس کو بھی ٹرینڈ کیا جائے۔ گزشتہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے شورٹی بانڈز لئے جائیں۔ جلسے، جلوسوں، کارنرز میٹنگز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت نہ ہو۔