(ن) لیگ عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے :سید سجاد حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کی طاقت پر انکے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے لیگی ورکرز الیکشن کی بھرپور تیاریاںکر رہے ہیں کارکنان کی کاوشیں رنگ لائیں گی عوام نے ہمیشہ (ن )لیگ پر اعتماد کیا ہے اورپارٹی نے بھی نے عوا م کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ملک میں میگا پراجیکٹس مکمل کئے ترقی کے اس سفر کو میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ شروع کیا جائے گا، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ مقبول عوامی جماعت ہے۔