الیکشن کمشن نے این اے 44 ڈی آئی خان کے آر او کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر تبدیل کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے ریٹرننگ افسر (آر او) کو مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تبدیل کردیا۔ ترجمان کے مطابق آر او نے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا ۔