مانیٹری پالیسی کا اعلان پیر کو ہوگا
کراچی(کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 جنوری 2024ء کو ہوگا جس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ایم پی سی اجلاس کے بعد اسی دن پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔