• news

جنرل ہسپتال میں بوائلر پھٹ گیا، 2 طالبعلم جھلس گئے، وزیراعلیٰ کا نوٹس  

لاہور (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں لاہور جنرل ہاسپٹل کی پیتھالوجی لیب میں بوائلر پھٹنے کی وجہ سے دو طالبعلم جھلس گئے۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے معاملے کی چھان بین کیلئے 5رکنی  کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کے ارکان میں پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر اجمل فاروق، پروفیسر سیما مظہر، پرنسپل نرسنگ کالج مسز میمونہ ستار، ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید ممتاز شامل ہیں۔  کمیٹی 2یوم میں رپورٹ پیش کرے گی دریں اثناء محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیبارٹری کے بوائلر میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن