صوبے میں میری حکومت آ رہی ہے، کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا: پرویز خٹک
مردان (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں میری حکومت آ رہی ہے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔ عوام آٹھ فروری کے انتخابات میں ایماندار لوگوں کا انتخاب کریں۔ مردان میں کارکنوں سے خطاب کرتے پرویز خٹک نے کہا کہ بے ایمان حکمرانوں نے ملک کا سیتا ناس کر دیا۔ ملک کو قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے دوسروں سے دوگنا زیادہ قرضے لئے، بانی پی ٹی آئی آیا اور لوٹ کھسوٹ کر کے چلا گیا وہ میرے سمجھانے پر بھی نہ سمجھ سکے۔