• news

وزیرتجارت گوہر اعجاز کو نگران وزیرِ داخلہ کا بھی قلمدان سونپ دیا گیا‘ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران وفاقی وزیرتجارت ،صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کو نگران وزیرِ داخلہ کا بھی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ قلمدان سنبھال لیا‘ نگران وزیر کی وزارت کے سینئر افسروں سے تعارفی ملاقات ہوئی۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن