• news

فیکٹ چیک ڈیپارٹمنٹ بنانے کی ضرورت، میڈیا ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے: مرتضیٰ سولنگی 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں فیکٹ چیکنگ کے میکنزم کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ خطرات بھی موجود ہیں، ڈیجیٹل دور کے سنگین خطرات کو جانچنا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دوسری انٹرنیشنل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2024ء مختلف ممالک میں انتخابات کا سال ہے جبکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔  آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایک بڑا ہتھیار بن کر سامنے آیا ہے جس سے یہ ممکن ہے کہ بہت کم خرچ میں مصنوعی ٹیکسٹ، مصنوعی آواز اور مصنوعی ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں۔  اس ضمن میں ویریفیکیشن لیبارٹریز جبکہ نیوز رومز کو حقائق کی جانچ کے لئے ڈیپارٹمنٹس کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن