جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی، مراد سعید سمیت 7 ملزم اشتہاری قرار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید، واثق قیوم، اعظم سواتی سمیت 7 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مراد سعید سمیت 7 دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ اشتہاری قرار دیے گئے دیگر ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں۔