افغان ائرلائن جلد امارات کیلئے پروازیں شروع کرے گی
کابل (نیٹ نیوز) افغان وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن نے کہاکہ آریانا افغان ائیرلائن جلد ہی خوشت امارات کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔ ترجمان نے کہا تمام ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چند بین الاقوامی کمپنیوں نے افغانستان کے لئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔