ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھر میں ’’یوم شہداء‘‘ تقریب،خراج عقیدت پیش
لاہور( نیوز رپورٹر) بجلی کے کام پر ملازمین کے المناک حادثات کا شکار ہونیوالے شہید کارکنوں کو کام کے دوران خدمات کی وجہ سے ان کی جانی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محکمہ بجلی کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام ملک بھر میں ’’یوم شہداء‘‘ منایا۔ اس سلسلہ میں لاہور بختیار لیبرہال میں لیسکو کے سینکڑوں کارکنوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ملک بھر میں ایک سال کے دوران 45 جان لیواء حادثات ہوئے 26 شدید زخمی ہوئے ان میں سے10 بجلی کے کارکن لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اپنی قیمتی جانیں قربان کرگئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوکر زیر علاج ہیں۔بزرگ مزدور رہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ودیگر قائدین نیحکومت سے پرزور مطالبہ کیا بجلی کے کارکنوں کو درپیش المناک حادثات روکنے کیلئے منسٹری انرجی سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے خالی آسامیاں پر جلد بھرتی کرے۔