• news

 شہداء کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم فراہم کی جائیگی:آئی جی پنجاب  

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے دونوں جوانوں کے اہل خانہ کو گھروں کی چابیاں دیدی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہداء کے اہلخانہ کے گھروں کیلئے فنڈز جاری کئے۔انہوںنے کہاکہ شہداء کے بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم فراہم کی جائیگی، محکمہ پولیس خوشی و غمی کے ہر موقع پر شہداء کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔  پنجاب پولیس اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی، شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے قوت سماعت و گویائی سے محروم سپیشل افراد کے وفد سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں شامل سپیشل افراد نے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کی سہولت دینے بارے درخواست کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایس ایس پی ٹریفک پنجاب کو سپیشل افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بارے حکومت پنجاب سے ہدایات لینے کا حکم دیا اور کہاکہ بین الاقوامی طور پر لاگو قوانین کی روشنی میں قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے حکومت پنجاب سے اجازت لی جائے اورسپیشل افراد کی پیش کردہ درخواستوں اور مطالبات کی روشنی میں قوانین میں ترمیم کیلئے حکومت پنجاب کو سمری بھجوائی جائے۔ سپیشل افراد کی گاڑیوں پر خصوصی سٹیکرز کی تنصیب کئے جائیں گے اور لائسنس اجراء کیلئے طریقہ ار وضع کیا جائے۔ قوت سماعت و گویائی سے محروم سپیشل افراد کو قوانین کی روشنی میں ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن