حکومت گیس ، بجلی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ واپس لے:خالد مسعود سندھو
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ حکومت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ حالیہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔جبکہ دوسری جانب گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم کے مترداف ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں غریب کیلئے 2 وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ جبکہ نگران حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے غریب مار مہم چلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 130 میں حلقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔