’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ تقریب رونمائی کل ہو گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کی تقریب رونمائی کل شام 6بجے ایوانِ اقبال لاہور میں ہوگی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کتاب اردو،عربی اور انگریزی زبان میں بیک وقت شائع ہوئی ہے۔ تقریب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ریٹائرڈ ججز،نامور وکلاء ،دانشور،علما خطاب کریں گے۔ ایوانِ اقبال میں تقریب سے قبلہ ایاز، بیرسٹر علی ظفر،جسٹس سید انوار شاہ، جسٹس(ر) ناصرہ جاوید،جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ، حامد خان ایڈووکیٹ ،مجیب الرحمن شامی،اوریا مقبول جان،جسٹس (ر) ودیگر نامور قانون دان،وکلا،دانشور خطاب کریں گے۔