• news

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نیپال کو ہرا کر سپر 6 میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نیپال کو 5 وکٹوں سے ہراکر سپر 6مرحلہ میں پہنچ گیا۔جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال انڈر 19 ٹیم 197 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے3 ‘عبید شاہ اور احمد حسن نے 2، 2 ‘ محمد ذیشان اور علی اسفند نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ہدف 48ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا، اذان اویس نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ شامل حسین اور شاہ زیب خان 37 ، 37 جبکہ احمد حسن نے 29 اور ہارون ارشد نے 15 رنز بنائے۔ اذان اویس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈکو پانچ وکٹوں جبکہ سری لنکا نے نمیبیا کو77رنز سے شکست دیدی ۔

ای پیپر-دی نیشن