• news

سیاست میں تحمل، تدبر اور بردباری کے دور کا پھر سے آغاز ہو رہا: خورشید شاہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ شکر ہے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے اور عزتیں اچھالنے کا دور گزر گیا ہے اور اب سیاست میں تحمل، تدبر اور بردباری کے دور کا پھر سے آغاز ہو رہا ہے۔  پیپلز پارٹی اس ملک میں جمہوریت کی اساس ہے۔ اس لئے جمہوریت کی قدر و قیمت ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔  ہم اپنے کسی طرز عمل سے پارلیمنٹ، جمہوریت اور آئین پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ معیشت، آئین اور سیاست کے دشمنوں کی اب ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن