• news

قصور میں اوباشوںکی16  سالہ  لڑکے سے زیادتی

قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ اے ڈویژن میں جواں سالہ لڑکے کو ملزموں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور ویڈیو بناکر وائرل کرنے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے۔پولیس نے نامزد ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔محمد جمیل نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 16سالہ بھائی رضوان بلدیہ چوک ملزموں محمد تعمان اور محمد طلحہ کی پان شاپ سے پان خریدنے کو گیا تو ملزموں نے اسے زبردستی دکان اند ر گھسیٹا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ویڈ بھی بناڈالی اور کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن