تحریک منہاج القرآن کااین اے 52 ، پی پی 8 اور 9 میں پرویزاشرف کی حمایت کا اعلان
گوجرخان (عامروزیرملک سے)عوامی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے گوجرخان کے حلقہ این اے 52 حلقہ پی پی 8 اور 9 میں پیپلزپارٹی کے پورے پینل کو سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حلقہ پی پی 9 سے انکا امیدوار پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل عوامی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پورنے گوجرخان میں راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ امیر منہاج ایشین کونسل چوہدری جمیل،صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 8 میاں عامر رحمان، کونسلر راجہ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گراں قدر خدمات ہیں، گوجرخان سے پاکستان عوامی تحریک کے تمام ووٹرز کارکنان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ ڈال کر انکو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔