• news

جس پارٹی کا منشور ہماری جماعت کے قریب ہوگا بات اسی سے ہو گی: یوسف گیلانی  

ملتان (این این آئی) یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جس پارٹی کا منشور ہماری پارٹی کے قریب ہوگا اس سے بات ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت موثر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، سردی کے باوجود الیکشن میں ٹرن آئوٹ اچھا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہوتی تو10 سال پہلے ہی علیحدہ سرائیکی صوبہ بن گیا ہوتا، اس خطے کے لیے فنڈز تو مختص ہو جاتے ہیں لیکن وہ اس خطے پر نہیں لگائے جاتے، خیبر پختونخوا کو پہچان پیپلز پارٹی نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے90 دن میں علیحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا مگر انہوں نے اپنی حکومت میں پورا نہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن