• news

این اے 127 میں انتخابی دفتر کا افتتاح، 8 فروری عوام کی جیت کا دن ہوگا: آصفہ بھٹو  

لاہور (نامہ نگار) آصفہ بھٹو زرداری  نے این اے 127 میں مادر ملت روڈ پر الیکشن آفس کا افتتاح کردیا، ان کا  پارٹی کے کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے استقبال، آصفہ بھٹو زرداری نے انتخابی دفتر کا معائنہ کیا اور پارٹی کارکنوں  سے ملاقات کی۔ خواتین نے  بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو دیکھ کر "زندہ ہے بی بی زندہ ہے بی بی کے نعرے لگائے۔ آصفہ نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام دوست اور غریب  دوست منشور  پیش کیا ہے۔ آپ سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کریں۔ گلی گلی اور گھر گھر جا کر ان کا پیغام پہنچائیں۔ 8فروری عوام کی جیت کا دن ہوگا، تقریب میں  شیری رحمان،  چوہدری محمد سرور، اسلم گل، فیصل میر، ذوالفقار علی بدر، مصباح الرحمان، منتظر عباس کھوکھر، فیاض بھٹی، عدنان گورسی، عثمان ملک، منور انجم، سحر کامران، شہلا رضا ، سونیا خان اور دیگر نے  شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن